اے این ایف کے چھاپے، منشیات برآمد

June 11, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے 19ملک گیرچھاپوں کے دوران 2424 کلو گرام منشیات برآمد کر کے سمگلنگ میں ملوث ایک خاتون سمیت 29 افراد گرفتار کر لیا ۔ 13گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔برآمد شدہ منشیات کی مالیت 68 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے، برآمد شدہ منشیات میں 18 کلو گرام ہیروئن، 852 کلو گرام چرس اور 1554کلو گرام افیون شامل ہے۔