روس نےایران کو جدید ترین سیٹلائٹ نظام جلد دینےکاارادہ کرلیا

June 11, 2021

روس نےایران کو جدیدترین سیٹلائٹ سسٹم دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو جدیدترین سیٹلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کررہا ہے جس کی مدد سے ایران پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، خلیج فارس اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا۔

روسی ساختہ سیٹلائٹ (Kanopus-V) میں انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمرےلگے ہوئے ہیں ۔

روسی سیٹلائٹ ایک ماہ کے اندر لاونچ کیاجاسکتاہے۔