پاکستان کی آبی حدود کے اندر ٹرالنگ پر پابندی ہے: علی زیدی

June 11, 2021

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہپاکستان کی آبی حدود کے اندر ٹرالنگ پر پابندی ہے اور اس ضمن میں پاکستان میرین سیکورٹی ایجنسی ہر قسم کی ٹرالنگ پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ گوادر کے قریب چند کشتیاں دیکھی گئی ہیں جن کی تحقیقات کا حکم دے چکا ہوں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ذمے داروں کو کڑی سُزا دی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مقامی ماہی گیروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔