سکھر: میر واہ کینال میں 2 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

June 11, 2021

سکھر کی میرواہ کینال میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، جن کی تاحال تلاش جاری ہے۔

کینال میں 2 نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعے کے خلاف اہل خانہ نے بائی پاس پر محکمہ آب پاشی کے خلاف احتجاج کیا، جس سے ٹریفک متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ آب پاشی نوجوان کو نکالنے کے لیے مدد فراہم نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینال میں پانی کی روانی کے باعث ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔