پیٹارو ریلوے اسٹیشن کے قریب موہن جودڑو ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی آنے والی ٹرین کے 2 وہیل ٹریک سے اترے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی شکار موہن جودڑو ایکسپریس کے انجن کو ٹریک پر لانے کے لیے کام شروع کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی گھوٹکی میں ٹرین کا بڑا حادثہ رونما ہوا تھا، جس میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔