بجٹ میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا،اعجاز چوہدری

June 12, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے تاریخ ساز ریلیف بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداہونگی، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف اور سہولیات دی گئی ہیں، بجٹ میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا،عوام اور مزدور دوست بجٹ سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، بجٹ میں وزیراعظم عمران نے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے ، کرپٹ ترین اپوزیشن کا بجٹ کو پڑھے بغیر احتجاج ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود نے عوام دوست وفاقی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔ متوازن وفاقی بجٹ نے سیاسی مخالفین کے منہ بند کر د یئے ۔ مشیر سیاحت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایڈہاک ازم کا کلچر دفن کرکے دیرپا معاشی پالیسیاں متعارف کرائیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔