ا ے سی کینٹ و سٹی کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے،پولیو انتظامات کا جائزہ لیا

June 12, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے میاں میر کالونی گلی نمبر 6 کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیو ورکرز ٹیم نمبر 12 نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو کال پر ایک ریفیوزل کیس کی اطلاع دی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے فوری موقع پر پہنچ کر بچوں کے والدین کو قائل کیا اور دو بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے یو سی میں 79 ٹیم نمبر 20 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔