فردوس عاشق اعوان نے چائلڈ لیبر کیخلاف آواز اُٹھا دی

June 12, 2021

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چائلڈ لیبر کے خلاف اپنی آواز بُلند کرلی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایک مجرمانہ فعل ہے، کم عمر بچوں سے مشقت کروانا ان کی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِسرپرستی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چائلڈ لیبر جیسی سماجی و معاشرتی ناہمواریوں کی حوصلہ شکنی اور اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق آگاہی کے لیے کوششوں کو مزید تیز کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بچوں سے جبری مشقت رکوانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کام آگے بڑھا رہی ہے۔