ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، شناخت نہ ہوسکی

June 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔