امریکی جیلوں میں ناقص سیکورٹی، 29 قیدی فرار

June 13, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی جیلوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث 29 قیدی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق امریکی جیلوں سے 18ماہ کے دوران بڑی تعداد میں قیدی فرار ہو چکے ہیں۔ وفاقی جیلوں سے فرار ہونے والے مجرموں میں سے نصف ابھی تک دوبارہ گرفتار نہیں ہو سکے۔ یہ تمام قیدی ایسی جیلوں سے فرار ہوئے ہیں، جن کی سیکورٹی کا معیار انتہائی کم ہے ، جب کہ چند جیلوں میں تو مناسب رکاوٹیں بھی نہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ان جیلوں کی سیکورٹی مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔