سندھ، گیس پریشر میں اچانک کمی، سی این جی اسٹیشنز کل تک بند

June 13, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گیس پریشر میں اچانک کمی ، سی این جی اسٹیشنز پیر تک کیلئے بندکرنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے سندھ میں پیر تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشن کو پیر صبح 8 بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔