خدمت کے جذبے سے کام کرنیوالے دلوں میں رہتےہیں، مقررین تعزیتی ریفرنس

June 14, 2021

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے) دنیا کے سماجی شعبے میں خدمت کے جذبے سے کام کرنے والے افراد ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کی صدارات کرتے ہوئے بانی و سرپرست اعلیٰ فائونڈیشن ڈاکٹرشوکت صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدائی خدمت گار افراد کی کہانیاں نصاب کا حصہ بنانا ہونگی۔ پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹرمحمدافضل بابر نے کہا کہ میاں صدیق اکبر،ڈاکٹر نعیم غنی،آزاد بن حیدر اور چوہدری منیر احمد جیسی ہستیاں بار بار پیدا نہیں ہوتیں ۔ تقریب سے خوش دل خاں ملک، اظہار فاطمہ،مقبول حسین ڈار،عمران اظہر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔