پارکنگ میں کھڑی کار گڑھا پڑنے پر اندر چلی گئی

June 14, 2021


ممبئی میں ہونے والی حالیہ بارش کی تباہ کاریوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،ویڈیو میں پارکنگ میں کھڑی کار کوگڑھے میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ ممبئی کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا،جب پارکنگ میں کھڑی کار گڑھا پڑنے پر اندر چلی گئی اور سیکنڈوں میں پانی میں ڈوب گئی۔

پولیس کے مطابق پارکنگ سے قبل اس مقام پرپہلے ایک کنواں موجود تھا جسے بند کردیا گیا تھا اور شدید بارش کی وجہ سے وہاں گڑھا پڑا۔