وزیر خزانہ پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج

June 14, 2021


پنجاب اسمبلی میں وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے بجٹ تقریر کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران ن لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی نے بھی احتجاج کیا۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی اپنی نشست پر کھڑے ہوکر احتجاج میں شریک ہوئے۔