عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کو 1.6ملین ڈالرز ملیں گے

June 15, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین ڈالرز اور رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ ڈرا کی صورت میں انعامی رقم دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دی جائے گی۔ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔