جرمنی کا بیشتر ممالک کیلئے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

June 15, 2021

برلن(جنگ نیوز)جرمنی نے کورونا وائرس سے متعلق عائد سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ جرمنی یکم جولائی سے زیادہ تر ممالک کے لیے کورونا کی عالمی وبا سے متعلق عائد اپنی سفری پابندیاں اٹھا لے گا۔انہوں نے کہا کہ سات دنوں کے دوران ایک لاکھ افراد میں انفیکشن کی شرح 50 سے 200درج کرنے والے ممالک کو اب ’رسک زون‘ نہیں سمجھا جائے گا۔