ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ ، 3زخمی

June 15, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پیرکی رات دوموٹرسائیکل سوارمسلح ملزم مدینہ موبائل شاپ منڈی موڑآئے ،اورڈکیتی کے دوران انہوں نے مزاحمت پرفائرنگ شروع کردی جس سے 49سالہ سجاداحمد گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جب کہ26سالہ زاہداللہ کوپاؤں میں اور20سالہ نبیل خان ٹانگ میں گولی لگی جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جب کہ ایک اورواردات میں مسلح ڈاکوعثمان جنرل سٹورپیرودھائی سے گن پوائنٹ پررقم چھین کرفرارہوگئے۔