55 ویکسینیشن سنٹرز کا افتتاح6 ماہ میں 70 لاکھ شہریوں کو ویکسینیشن لگوا ئی جائے گی

June 15, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے 2 ویکسینیشن سنٹرز کا افتتاح کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ایک ٹیکسٹائل ملز اور نجی یونیورسٹی میں ویکسینیشن سنٹرز کا افتتاح کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر نے کہا کہ ابھی تک 10 لاکھ سے اوپر شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، 6 ماہ میں 70 لاکھ شہریوں کو ویکسینیشن لگوا ئی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے رائیونڈ کے علاقے میں 4 ویکسینیشن سنٹرز کا افتتاح کیا۔ اب تک مجموعی طور پر 55 سنٹرز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔