پولیس اہلکار ڈکیتیاں کر رہے ہیںمنی مزدا ایسوسی ایشن کا الزام

June 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے مرکزی صدر اسد عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری جنرل تنویر احمد جٹ، صدر ملتان عون شاہ اور چئیرمین مین بہاولپور چوہدری ساجد و دیگر رہنماؤں نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں دنیا پور ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتوں نے جینا محال کر دیا ہے، چلتی گاڑی سے 88 کاٹن کوکنگ آئل مالیت تین لاکھ اڑتیس ہزار روپے چوری کرلیا گیا پنجاب پولیس کے اہلکاران ملوث ہیں، جو ہائی وے پر 12 رکنی مسلح افراد کا گروہ ہے اس گینگ میں پولیس اہلکار سرغنہ ہیں ‘حکومت وانتظامیہ ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے نوٹس لے۔