سندھ کابینہ کی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

June 15, 2021

سندھ کابینہ نے بحث کے بعد نئے مالی سال 22-2021ء کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری و متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں غور و خوض کے بعد مالی سال 22-2021ء کیلئے 1 اعشاریہ 477 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظور دی گئی۔

پلاننگ ڈپارٹمنٹ نے اگلے مالی سال کی اے ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کی ڈیمانڈز فار گرانٹس اور سپلیمینٹری گرانٹس پر دستخط کر کے منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو علم الدین بلو، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، چیئرمین ایس بی آر خالد محمود، سیکریٹری ایکسائز حلیم شیخ نے ریوینیو کلیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔