شادی سیکھنے کا بہترین عمل، ایک سے زائد کرنی چاہئیں، فیروز خان

June 16, 2021

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دیدیا۔فیروز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے ان سےمتعدد سوالات کیے اور ان سے متعلق کچھ بیانات کے بارے میں پوچھا۔ میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ؐنے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔