ہاکی امپائرز کا سالانہ بنیاد پر فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے امپائرز کا سالانہ بنیاد پر فزیکل فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی ایچ امپائرز مینجر راشد محمود بٹ ان کا سالانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر سال 15 فروری اور یکم اکتوبر کو کرایا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں امپائرز کو یو،یو ٹیسٹ اورا سپرنٹ ٹیسٹ لازمی کلئیر کرنا ہوتا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے تمام ملحقہ یونٹس کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ اپنے امپائرز کو اس فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے لئے تیار رکھیں ۔