سعودی عرب، دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد

June 16, 2021

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب میںگرمی میں اچانک اضافے کے بعد وزارت افرادی قوت نےدھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں پر پابندی عائد کردی ہے،اس پر عملدرآمد منگل سے شروع ہوگیا ۔وزارت ہیومن ریسورسز اور سماجی ترقی نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ملک بھر میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند ہوگا۔وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔