سماجی تنظیم کی جانب سے ریسکیو 1122 کیلیےکوروناحفاظتی کٹس کاعطیہ

June 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ریسکیو 1122چوک کمہارنوالہ ملتان پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ کے زیر اہتمام سماجی تنظیم FDOکی جانب سے کورونا حفاظتی کٹس اور ریسکیو یونیفارمز ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈاکٹر کلیم اللہ، ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال، ایمرجنسی آفیسر انجینئرمحمد بلال،سی ای او FDO غلام مصطفیٰ، آصف شہزاد، محمد عثمان واہلہ، ڈاکٹر معاذقریشی نے تقریب میں شرکت کی۔ غلام مصطفی ٰنے بتایا کہ ریسکیو 1122کو کثیر تعداد میں کورونا حفاظتی کٹس فراہم کی جارہی ہیں جس میں فیس ماسک، سینیٹائزرز، حفاظتی لباس، طبی آلات، لیبارٹری کا سامان، میگا فون سپیکراورریسکیو یونیفارم شامل ہیں۔