امریکن پاکستانی لینا خان فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

June 16, 2021

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکن پاکستانی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا۔ امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی آج ہی منظوری دی تھی۔

ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلےمیں 639 ووٹوں سے کی گئی۔ لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔

32 برس کی لینا خان لندن میں پیدا ہوئی تھیں، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔ لینا خان نے2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔