مشکل دن ہیں مگر اہلیہ بہت ساتھ دے رہی ہیں: حسن علی

June 16, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے آج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اہلیہ کی بھرپور حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں کا بھی ان کے نجی معاملات کا احترام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کی پی ایس ایل ادھورا چھوڑنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں واپسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔