وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے کے قافلے میں شامل گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع

June 17, 2021

لسبیلہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فرزند کے قافلے میں شامل گاڑی کےحادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، قافلے میں شریک کار کو تحویل میں لے لیا گیا کار بی اے پی رہنماء کی بتائی جارہی ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہےکہ گزشتہ دنوں دریجی سے واپسی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فرزند جام محمد اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی کے صاحبزادے زرین مگسی کے قافلے میں شامل زرین مگسی کے محافظوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو محافظ جاں بحق سات زخمی ہوگئے تھے اس واقعہ کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق قافلے میں بی اے پی رہنماء کے کار کو ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ،بتایا جارہا ہے کہ حادثہ مبینہ طور مذکورہ کار کی وجہ سے پیش آیا ۔