اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کے اندراج و ازالہ کیلئےایف ایم پورٹل قائم

June 17, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کیلئےایف ایم پورٹل قائم کر دیا گیا،اس سلسلے میں بدھ کو وزارتِ خارجہ میں تعارفی تقریب ہوئی جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ، تقریب میں ایف ایم پورٹل کے خدوخال اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی،بیرون ملک پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اورازالہ کیلئے کئے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے،پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور جدہ، دبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کیساتھ منسلک کیا جائیگا ۔