میٹرو پولیٹن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے 150 ملین ، ایل یو اینڈ بی سی ونگ نے 341ملین کی آمدنی کی ، ترجمان آر ڈی اے

June 17, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ اور لینڈ اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ نے 335 ملین روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 491ملین روپے حا صل کیے ، جو ریکارڈ ہے ۔ آر ڈی اے ترجمان نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے 150 ملین روپے اور ایل یو اینڈ بی سی ونگ نے 341 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے 1435عمارتوں کے منصوبوں کو منظوری کیلئے درخواست جمع کروائی ہیں۔