• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

سعودی سول ڈیفنس نے آج صبح دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا، الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حوثی گروپ کے حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیے گئے تاہم بعد میں الرٹ واپس لےلیا گیا۔

اس سے پہلے جمعے کی رات بھی سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

العلاAL-ULA ، خمیس مشیط ،جازان ، ابھا اور فرسان FARASAN کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی تاہم کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے وارننگ واپس لے لی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید