بلوچستان کا بجٹ معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، نعیم بازئی

June 17, 2021

کوئٹہ ( خ ن) صوبائی مشیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات پانی صحت تعلیم روزگارکی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں، حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور تکمیل کو یقینی بنایاجائے حلقہ میر ا گھر اور عوام کو اپنا خاندان سمجھ کر خدمت کررہا ہوں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی بلیلی درویش آباد کچلاک کلی لنڈ ی میں عوام سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات پانی صحت تعلیم بجلی روزگارکی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، میرے گھر کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں جبکہ ما ضی میں عوام سے ووٹ لیکر نمائند ے پانچ سال تک کہیں نظر نہیں آئے عوام کو مختلف بہا نوں سے ماضی میں دھوکہ دیا گیا آج عوام کو ایک باربھر خوشنما نعرے لگا کر توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھو تہ نہیں ہوگا، فنڈز عوام کی امانت ہیں جس میں کسی کو خیانت کرنے نہیں دیا جائے گا اس لیئے تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے، ترقیاتی منصوبوں سڑکیں پینے کا صاف پانی ،بجلی ،صحت ،تعلیم سمیت متعدد ترقیاتی منصبوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کاراستہ ہموارہوگا اور عوام کا معیار زندگی مزید بلند ہوگا، ماضی میں کروڑوں روپے سالانہ فنڈز کے باوجود عوامی نمائند وں نے اس حلقہ کو نظر انداز کرکے من پسند وں کو خو ش کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی بہتر ین معاشی حکمت عملی سے مسائل حل ہو نگے۔