کوئٹہ: ایدھی چوک پر عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب کردیا گیا

June 17, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی رہنماعبدالستار ایدھی کا مجسمہ عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کردیا گیا ۔ عبدالستار ایدھی کی گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے معروف آرٹسٹ اور مجسمہ ساز اسحاق لہڑی کاتیار کردہ مجسمہ عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کردیا گیا۔