رتیش دیش مک کی سوشل میڈیا پرمداحوں کی تعداد 20لاکھ تک پہنچ گئی

May 06, 2016

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈکی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور اداکار رتیش دیش مک فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 2ملین تک پہنچ گئی ہے جس پر بالی ووڈ ہیرورتیش دیش مک نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کاشکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے رتیش دیش مک ان دنوں ساجد نادید والا کی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل تھری‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جو رواں سال 3جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔