احمد علی بٹ سینما گھر کُھلنے کی خبر پر بےحد خوش

June 17, 2021

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے 30 جون سے سینما کھلنے کے اعلان سے بے حد خوش ہیں۔

احمد علی بٹ نے فواد چوہدری کی جانب سے سینما گھروں کے جلد کھلنے سے متعلق خبر ملنے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی پہلی اسٹوری میں اس خوشی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا۔

اداکار نے ایک اور اسٹوری میں ہالی ووڈ کی مشہور فلموں کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’یاد ہے ایک مشہور اداکار نے’آئرن مین‘ کو مشہور کردیا تھا اور ’بیٹ مین‘ کی وجہ سے اداکاروں کو شہرت ملی تھی۔‘

انہوں نے اپنی آخری اسٹوری میں ایک خالی سنیما گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مزید انتظار نہیں کرسکتا، مجھے سنیما بہت یاد آرہا ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک بھر میں جلد سینما گھروں کو کھول دیے جانے کا عندیہ دیا تھا۔