اگر تراویح میں بے موقع سجدہ کرلیا؟

June 18, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔تراویح میں ہمارے ایک حافظ صاحب نے سجدۂ تلاوت کرلیا تھا، مگر سجدۂ تلاوت وہاں تھا نہیں۔ اب رمضان گزرنے کے بعد کیاجائے؟

جواب:۔بے موقع سجدہ کرنے کی وجہ سے سجدۂ سہوکرلینا چاہیے تھا۔ اگر سجدۂ سہو نہیں کیا تھا تو نقصان کے ساتھ نماز ادا ہوگئی ہے۔ اب اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk