اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لےلی

June 17, 2021

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لےلی، تحریک واپس لینے کی درخواست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔

متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عجلت میں قانون سازی کرنے پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست میں کہا ہے کہ حکومت نے متنازع قانون سازی پر پارلیمانی کمیٹی میں غور کا وعدہ کیا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اب اس قانون سازی پر بات چیت ہوگی اس لیے درخواست واپس لیتے ہیں۔