کوٹری میں مال بردار ٹرین کا حادثہ، ڈرائیور اور فورمین زخمی

June 18, 2021

کوٹری (پی پی آئی)کوٹری میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اترنے سے ڈرائیور اور فورمین زخمی ہوگئے۔جمعرات کی دوپہر ہونے والا یہ حادثہ حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک دوسرے میں پیوست ہو گئیں۔ حادثے میں ریلوے ٹریک اور ریلوے لائن کے نزدیک رہائشی کوارٹر اور درگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرین کے ڈرائیور اور فورمین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مال بردار ٹرین کراچی سے ساہیوال کوئلے لے کر جارہی تھی۔