اسمبلی کے واقعات جمہوری نظام اورپار لیمنٹ کے منہ پر طمانچہ، ضیاء عباس

June 18, 2021

کراچی(ا سٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں پچھلے دنوں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہونے والے واقعات ملک میں جمہوری نظام اور پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے، وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اس صورت حال پر خاموش رہنا حیران کن ہے،تجربے کار سیاست دانوں اور منتخب نمائندوں کے کردار نے مستقبل کے نئے اور نوجوان نمائندوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔