سڑکوں کی بندش ‘ نارواسلوک پر آج عدالتی بائیکاٹ ہوگا‘ بارکونسل

June 19, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نےحکومت کی جانب سے ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے احاطے میں خار دار تار اور کنٹینر لگا گر روڈ بند کرنے اور وکلاء کے ساتھ پولیس کےناروا سلوک وکلا ء اورلوگوں کو عدالتوں سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈڈ جام حکومت نے بوکھلاکر عوام کا پہیہ جام کیاہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سڑکیں بند رہیں سیشن کورٹ /ہائیکورٹ میں پیدل جانے والے وکلاء اور سائلین کو روکا گیا حکومتی ہٹ دھرمی کے باعث اسمبلی کے اند راور باہر احتجاج ہورہاہےبیان میں کہاگیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کا راستہ روکنا توہین عدالت ہے چیف جسٹس کو عدلیہ کے وقار کیلئے اقدامات کرناہونگے وکلاء اور عوام کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی قابل مذمت ہے ان اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے اگر کارروائی نہ کی گئی تو بارکونسل راست اقدام اٹھانے پرمجبور ہوگی جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوگی واقعہ کیخلاف آج بلوچستان بھرمیں عدالتی بائیکاٹ ہوگا۔