انتونیو گوتریس دوسری بار بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

June 19, 2021

پرتگال کے 72سالہ انتونیو گوتریس دوسری بار 5سال کےلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہنا تھا کہ وہ بڑی اور چھوٹی اقوام کے درمیان اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے، راہ ہموار اور اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

15 رکنی سلامتی کونسل نے جنرل اسمبلی کو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش رواں ماہ کے شروع میں کی تھی۔

ان کی دوسری مدت کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔