ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

June 19, 2021

ملک میں آج سونے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں اس کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 858 روپے کم ہو کر 91 ہزار 992 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 28 ڈالر کم ہو کر 1764 ڈالر فی اونس ہے۔