کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب ملزمان گرفتار

June 19, 2021

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان بھائی ہیں اور مل کر وارداتیں کرتے ہیں، ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو 5 جون کو شہریوں نے واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے ملزمان کو فیکٹری کے گارڈ روم میں بند کر کے پولیس کو اطلاع دی، تاہم ملزمان فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔