ڈاکٹر رانا الطاف احمد ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے ممبر نامزد

June 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)لاہور نے چودھری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا ممبر نامزد کیا ہے۔انکی نامزدگی شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر ثانیہ شجاع کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے۔