ریلوے پولیس کے دو ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری

June 20, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) آئی جی پاکستان ریلوے پولیس نے دو ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں،احکامات کے مطابق ایس پی ریلوے پولیس کراچی وارث کمال کو تبدیل کرکے ایس پی ریلوے پولیس پشاور تعینات کیا گیاہے،ان کے پیشرو ڈی ایس پی نیاز احمد جو کہ قائم مقام ایس پی ریلوے پشاور فرائض انجام دے رہے تھے ان کو قائم مقام ایس پی ریلوے کراچی مقرر کیا گیاہے ۔