ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم

June 20, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے ننگانہ چوک محمد عاصم سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی45ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد عمران کے گھر تین ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر پانچ لاکھ کی نقدی سمیت چار تولہ طلائی زیور چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے فیض عام سکول چوک شاہ عباس کے قریب محمد فیصل سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر روک موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے چاہ پپلی والہ موضع صدر خضر حیات کے گھر میں چار ڈاکو وں نے اسلحہ کے زور پر چار بکریاں گاڑی میں لوڈ کرکے لے گئے،تھانہ مظفرآباد کے علاقے شیرشاہ بائی پاس محمد عارف سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی10ہزار و تین موبائل چھین کر لے گئے،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مصروف کارروائی ہے۔