انطالیہ فورم بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کیلئے اہم موقع تھا، شاہ محمود قریشی

June 20, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انطالیہ فورم بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے اہم موقع تھا۔

شاہ محمود قریشی کی انطالیہ میں ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں سیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔