ویلفئیر سوسائٹی اور 555 ویلفیئر گروپ وسیب نیشنل تحریک میں شامل

June 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ویلفئیر سوسائٹی ملتان اور 555ویلفیئر گروپ قادر پور راں نے وسیب نیشنل تحریک میں شمولیت اختیار کرلی۔ چوہدری علیم اسلم نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کیا جائیگا۔ چیئرمین آصف خان نے کہا کہ ہر ڈویژن اور ضلع میں وسیب ہاؤس بنا رہے ہیں۔ تقریب سے ملک عطاء الرحمٰن،ملک فہیم ہانس،ملک عباس ہانس نے بھی خطاب کیا۔چوہدری عظیم اسلم، ملک عابد ہانس،مہر فہد لنگاہ،مہر وقاص عارف، ملک عتیق الرحمن، ملک لئیق الرحمٰن،چوہدری آکاش اکرم، چوہدری مدثر، محمد وسیم،منور بھٹی،آصف بھٹی،محمد طیب،عثمان بلوچ ، محمد ساجد،سونو بھائی،محسن گرمانی اور عثمان جٹ بھی موجود تھے۔