آرمینیا:وزیراعظم کی سیاسی جماعت پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہوگئی

June 21, 2021

آرمینیا کے وزیراعظم کی سیاسی جماعت پارلیمانی انتخابات میں کامیاب ہوگئی۔

پارلیمانی انتخابات میں آرمینیا کےوزیراعظم کی جماعت نے53.9 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

کامیابی حاصل کرنے والی پارٹی یا اتحاد کو حکومت سازی کے لیے کم از کم 50 فیصد نشستوں کے ساتھ ایک نشست کی ضرورت ہوگی جبکہ پارٹی کو اضافی نشستیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

آرمینیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمینیاکے عوام نے ان کو اور ان کی جماعت کوملک کی قیادت کا مینڈیٹ دیا۔

گذشتہ روز ہونےوالے انتخابات میں چارالیکٹورل بلاکس جبکہ 21سیاسی جماعتوں نےحصہ لیاتھا۔

یاد رہے کہ یہ انتخابات آذربائیجان کے ساتھ جنگ کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لیے کروائے گئے۔