ٹو بہ ٹیک سنگھ: لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

June 21, 2021


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 5 جون کو لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔