کشمیریوں پر ظلم مغرب کے لیے مسئلہ کیوں نہیں؟ وزیراعظم عمران خان

June 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر وزیراعظم نے کہا یہ ہتھیار حملے کےلیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہیں۔

عمران خان نے افغانستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سیاسی تصفیے یعنی اتحادی حکومت کے بغیرخانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو انخلا سے پہلے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔